جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پرنسپل سیکریٹری تعیناتی کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ان سے مزید تفتیش درکار نہیں، عدالت انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کی جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.