پاکستان ٹیم پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے مقابلے کےلیے چار فاسٹ بولر ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا، پہلے معرکے کی تیاری کےلیے قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی، انجرڈ ابرار احمد کے سوا تمام ہی کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ آف اسپنر ساجد خان نے بھی پرتھ میں ٹیم کو جوان کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا بولنگ اٹیک چار فاسٹ بولرز اور ایک اسپینر نعمان علی پر مشتمل ہو گا، شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف کی جگہ پکی ہے، مزید ایک فاسٹ بولر کا فیصلہ ہونا ہے۔
سرفراز احمد وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں کردار نبھائیں گے، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے ساتھ سرفراز احمد بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔
Comments are closed.