پرتگال کی وزیر صحت مارٹا ٹیمڈو (Marta Temido) نے غفلت کے باعث ایک حاملہ خاتون کی موت ہونے پر عہدے سے استعفٰی دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی وزیر صحت نے عملے کی کمی کو پورا کرنے کی خاطر پرتگال کے سب سے بڑے اسپتال میں ہنگامی سروس مہیا کرنے والے زچگی یونٹس (emergency obstetric) کو بند کرکے مریضوں کو شہر کے دوسرے اسپتال منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریضوں کی ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقلی کے دوران ایک 34 سالہ حاملہ خاتون جو کہ بھارتی سیاح تھی، کو دل کا دورہ پڑا۔
اسپتال منتقل ہونے کے بعد مذکورہ خاتون کو فوری انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر ہنگامی سیزرین سیکشن کرنا پڑا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثے کے دوران قبل از وقت پیدا ہونے والا نومولود بچہ محفوظ رہا۔
اس واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے پانچ گھنٹوں بعد وزیر صحت نے اپنا استعفٰی صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا (Marcelo Rebelo de Sousa) کو بھجوا دیا جسے صدر نے قبول کرتے ہوئے نئے وزیر صحت کے تعیناتی تک فرائض انجام دینے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ نئے وزیر صحت کی تعیناتی رواں ماہ 15 ستمبر تک کی جائے گی جبکہ مارٹا ٹیمڈو 2018 سے وزارت صحت کے عہدے پر فائز تھیں۔
Comments are closed.