بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے مبینہ آڈیو گفتگو کی تردید کردی

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی اور بیٹی کی مبینہ آڈیو گفتگو کی تردید کردی۔

پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، جن کے پاکستان کے تمام سیاست دانوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیو گفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے۔

ملک ریاض نے مزید کہا کہ اپنے خلاف اس سازش میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے قانونی راستے اختیار کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.