ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

پرانے ساتھی نے نادر علی سے آنکھیں پھیرنے کا شکوہ کردیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پرانے ساتھی یوٹیوبر نے ان سے آنکھیں پھیرنے کا شکوہ کردیا۔

خیال رہے کہ نادر علی جو اپنے پوڈکاسٹ میں متنازع سوالات کے باعث سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مشہور ہیں، انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز نجی چینل کے پیریڈی شو سے کیا۔

مذکورہ پیریڈی شو میں یوٹیوبر کو متعارف کروانے والے ان کے پرانے ساتھی عامر بابا عرف عامر چپاتی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نادر علی کے بدلے ہوئے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دوران شو کہا کہ نادر علی اسے بالکل بھول گئے ہیں جبکہ انہوں نے مین اسٹریم میڈیا کے لیے کئے جانے والے ایک پروگرام کے ذریعے 2013 میں نادر علی کو متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی صرف کامیڈی ٹیم کا حصہ تھے، بعد میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل P4 Pakao شروع کیا۔

عامر بابا نے کہا کہ یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد میں نے نادر علی کے رویے میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے، میں نے نادر علی سمیت ہر پرانے ساتھی کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے میرا فون نہیں اٹھایا۔

انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کو جو اب مشہور ہیں درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کے فون اٹھائیں اور انہیں موقع دیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.