پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف اسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اور فیشن فوٹوگرافر خاور ریاض کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ دکھاوے کے دور میں پرانے زمانے کی خوبصورت اور پُر وقار خواتین کی کمی محوس کرتے ہیں۔
حال ہی میں خاور ریاض نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور موجودہ فیشن انڈسٹری سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں آج کی خواتین میں وہ گریس اور وہ کلاس نظر نہیں آتی جو ہماری ماؤں کے دور میں ہوا کرتی تھی۔
انہوں نے بالخصوص لاہور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات بالکل بدل چکے ہیں، آج کے دور میں دکھاوا اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب ویسی خوبصورت اور پُروقار خواتین نظر نہیں آتیں جیسے پہلے زمانے میں ہوا کرتی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ماؤں کا شمار ان آخری خواتین میں ہوتا ہے جن میں کلاس ہوا کرتی تھی اب صرف دکھاوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان کے انٹرویو کے مختصر کلپ کے کمنٹس میں صارفین بڑی تعداد میں تبصرہ کرتے ہوئے ان سے متفق دکھائی دیئے اور بعض کے مطابق صرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ اب ایسی خواتین پورے پاکستان میں کہیں بھی نظر نہیں آتیں۔
Comments are closed.