صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ یکساں قومی نصاب پر وزیراعظم کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مارکیٹ میں سنگل نیشنل کیریکلم کی نئی کتب دستیاب نہیں ہیں، بدقسمتی سے سنگل نیشنل کیریکلم نہ تو سنگل ہے اور نہ ہی نیشنل ہے۔
کاشف مرزا نے کہا کہ ناکام وزراء تعلیم وزیراعظم عمران خان کے وژن کو برباد کررہے ہیں، سیشن 6 ماہ لیٹ کر کے طلبہ کا مزید ایک سال برباد کر دیا گیا، سنگل ایجوکیشن سسٹم کی بجائےسنگل نیشنل کیریکلم کاکھوکھلا نعرہ ناقابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں تاحال اس نصاب کا نفاذ نہیں ہوا ہے، 20لاکھ روپےجرمانے اور اسکولز رجسٹریشن منسوخی تعلیم دشمنی ہے، ملک بھر میں نفاذ کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناقابل عمل ہے۔
Comments are closed.