بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا اسکولز بند کرنے کا فیصلہ مسترد

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکولز بند کرنے کا وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ایکشن کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ ہمارے نوّے فیصد سے زائد اساتذہ ویکسین لگوا چکے ہیں، باقی اسٹاف کو بھی ویکیسن لگوانے کے بعد اسکول بُلایا جائے گا، لیکن سندھ حکومت من مانے فیصلے کر رہی ہے۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے، اگر اسکولوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

 پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں تو سندھ کے بچوں کو اُن کے حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.