بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

پتہ نہیں جیل میں کیا ہوگا مگر میں تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، پتہ نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا، مگر میں تیار ہوں، اس کا مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موجودہ اقدامات اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے تھے، ابھی ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہیں۔

لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو وقار کے ساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے تھی؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس بار انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد اور فضول ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، اس طرح کے جھوٹ اور الزامات کا مقصد سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.