بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پتوکی: 8 سالہ ملازمہ مبینہ تشدد سے قتل

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی کی رہائشی 8 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

بچی مصباح کے والد کا کہنا ہے کہ بچی گوجرانوالہ میں محمد عثمان نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اسے قتل کیا گیا ہے۔

بیٹی دو ماہ قبل اقبال ٹاؤن میں کام کی غرض سے آئی تھی، مکان مالک نے دو ماہ میری بیٹی سے رابطہ نہیں ہونے دیا، والد مقتولہ

ایف آئی آر کے مطابق والد کو اطلاع دی گئی کہ بچی شدید بیمار ہے، لاہور کے اسپتال آ جائیں، اسپتال پہنچے تو بتایا گیا کہ بچی دم توڑ چکی ہے۔

بچی کے والدین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.