وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مؤثر انداز میں عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل میں قیمتی انسانی جان کا ضیاع متعلقہ پولیس کی مجرمانہ غفلت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے فعال طریقے سے فرائض انجام دیئے جائیں۔
عثمان بزدار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف وزری پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.