پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنی بہن کے ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے کے معاملے پر کہنا ہے کہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا، آصفہ بی بی کے سر پر چوٹ لگی، بلاول بھٹو ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی۔
خانیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے، آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوامی مارچ کے تاریخی استقبال پر شکرگزار ہوں، بس ایک مطالبہ ہے نو سلیکٹڈ، گو سلیکٹڈ، ہم مہنگائی اور بڑھتی غربت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کٹھ پتلی نے سمجھا تھا کہ یہ سب کو دبا لےگا، پیپلز پارٹی کے جیالے کل بھی موجود تھے، آج بھی موجود ہیں، یہ کٹھ پتلی خوفزدہ اور ڈرپوک ہے، بنی گالہ سے چیخیں آرہی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا رہا کہ مہنگائی تو عالمی سطح پر ہے، جیالوں کی دو دن کی محنت کے بعد کٹھ پتلی چھپ گیا، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی آپ کی کامیابی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خانیوال والوں سے پوچھتا ہوں کیا آپ ان سے حساب لینے کیلیے تیار ہو۔
Comments are closed.