پب جی پر دوستی کرکے بچوں سمیت بھارت جانے والی پاکستانی خاتون کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون سیما غلام حیدر اور بھارتی شہری سچن مینا کو 4 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
سیما پر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کا الزام تھا جبکہ سچن کو غیر قانونی تارک وطن کو پناہ دینے کے جرم میں زیر حراست لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان نے میڈیا کے سامنے دوستی کا اعتراف کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ انہیں شادی کرنے اور بھارت میں ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔
نوئیڈا کی سول کورٹ کے جسٹس ناظم اکبر نے گزشتہ روز سیما اور سچن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ سیما کے 7 سال سے کم عمر چاروں بچے بھی اس کے ساتھ جیل میں تھے، ضمانت ملنے کے بعد بچے بھی سیما کے ساتھ جاسکیں گے۔
Comments are closed.