منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں فیڈرل لاجز پر قبضے سے متعلق انکشاف

اسلام آباد کے فیڈرل لاجز میں 252 سرکاری افسران کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فیڈرل لاجز اسلام آباد پر 252 سرکاری افسران کئی برس سے قابض ہیں، 150 نے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ فیڈرل لاجز میں دوسرے شہروں سے آئے افسران کو رہائش دی جاتی ہے، ایک سال کی مدت مکمل ہونے پر 6 ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔

پی اے سی اجلاس میں فیڈرل لاجز پر قابض سرکاری افسروں کے خلاف پولیس ایکشن کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ سے کہا کہ وہ فوری طور پر فیڈرل لاجز خالی کروائیں، اس معاملے میں پولیس کی مدد لینا پڑے تو ضرور لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.