بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پرحملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جامعہ کراچی دھماکے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، دہشت گرد مذموم مقاصد کے ذریعے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم دوست چین کے ساتھ اپنی سدابہار اور لازوال دوستی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، پاکستانی عوام چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.