سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاک چین دوستی پر حملہ سامراجی سازش کا نتیجہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت ہمارے مستقبل کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضروری ہے، سامراجی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں ڈیموں کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے سازش کہیں یا مداخلت، سامراج کا مقصد پاکستان کو چین سے دور کرنا ہے، چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم میں کام آنے والی دوستی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سامراجی منصوبہ بندی سے آنے والی امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو چین سے دور نہیں کرسکتی، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری اور ڈرائیور خالد جاں بحق ہو گیا تھا۔
یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.