بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وینگ ای کی افغان ہم منصب سے ازبکستان میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چین نے یکم اگست سے افغان شہریوں کو ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 98 فیصد افغان درآمدات پر ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔

وزیر خارجہ وینگ ای نے یہ اعلان ازبکستان میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کیا۔

وینگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کہا کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک طول دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ افغانستان پر پابندیاں ختم کی جائیں۔

واضح رہے کہ چین نے تاحال افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.