پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے اور بنچ اسٹرنتھ کو بھی آزمائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جولائی، یکم اور تین اگست کو شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوئی تھی۔
Comments are closed.