online dating yahoo versatile person white girl looking for asian queen without a crown chunby girl single males over 30 how to be ulzzang boy

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا البتہ فائنل الیون کا فیصلہ آج ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بولرز کے لیے سازگار باؤنسی پچز ہوتی ہیں۔ پریکٹس کے لیے جتنا موقع ملا اس میں اچھی تیاری کی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اچھی ٹیسٹ ٹیم ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

دوسری جانب ٹیسٹ کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، 12 اور 13 اگست کو کے پی ایل کا پہلا میچ صبح ساڑھے دس بجے اور دوسرا دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

کے پی ایل کے 14 سے 16 اگست تک میچز ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے جبکہ فائنل 17 اگست کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.