انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ سے وارم اپ میچ کے لیے بھارتی ٹیم اس وقت گراؤنڈ پہنچی جب پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ کر رہی تھی اور اسٹرائیک پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم تھے۔
انڈین ٹیم نے گراؤنڈ میں بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے اور ففٹی مکمل کرتے دیکھا۔
اس سارے منظر پر سوشل میڈیا پر بھی فینز نے دلچسپ تجزیے کیے۔
کسی نے کہا کہ بھارت سے کچھ فینز بابر اعظم کو دیکھنے آگئے تو کسی نے اس حوالے سے دلچسپ میمز بنادیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
Comments are closed.