پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے جمیکا میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، سیریز میں ہوم ٹیم کو 0-1 کی برتری بھی حاصل ہے۔
کنگسٹن جمیکا سیریز کے ایک اور ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہوم ٹیم نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کنگسٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آخری معرکے کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے۔
امکان ہے کہ ٹیم پاکستان ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
البتہ ہوم ٹیم جسے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اس میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
تاہم دونوں جانب سے فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس کے وقت ہی ہو گا، ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.