جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

پاک نیوزی لینڈ T20 سیریز کا آج سے آغاز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے، دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کیلئے گزشتہ روز پریکٹس بھی کی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں اپنے کئی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے2015 سے اب تک 18 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ متاثر کن رہا ہے، اس نے گزشتہ پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.