اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

پاک نیوزی لینڈ میچ کے نتیجے کے بعد سارو گنگولی کا یوٹرن

ورلڈ کپ کے 35 ویں اور اہم ترین میچ میں فخر زمان کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان کے شاندار کم بیک کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوتا دیکھنے کے لیے پُرامید ہیں۔

سارو گنگولی نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست ہونے کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا مشکل قرار دے دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا ایونٹ میں کم بیک کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی گرین شرٹس میں جذبے کی کمی نظر آ رہی ہے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔

تاہم  گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک دیکھ کر وہ یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے۔

اب سابق بھارتی کپتان کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے دیکھنے کی امید کرنے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کوالیفائی کرچُکی ہیں، آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی کامیابی کے  بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔

اب پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.