پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں مداحوں کو عدالت نے 30،30 ہزار میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گرفتار مداح ممحمد عباس خان اور جاوید خان اکاخیل کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
گرفتار مداح نے کہا کہ محمد رضوان سے محبت ہے اس سے ملنے کے لیے باؤنڈری کے اندر گئے۔
اس نے کہا کہ رضوان کی محبت میں ہتھکڑیاں لگ گئی ہیں، ہم سے غلطی ہوگئی ہم نے قانون توڑا تھا۔
گرفتار مداح نے یہ بھی کہا کہ رہائی کے بعد فائنل میچ دیکھنے بھی جائیں گے۔
واضح رہے کہ پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہونے والے دونوں تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments are closed.