ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں تقریباً 6 منٹ کا وقت ضائع

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ کے تقریباً 6 منٹ ضائع ہوگئے۔

دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا گیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرا دیا گیا تھا۔

دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی، انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔

سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ ضائع ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.