اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

پاک مسلم الائنس (دیوان) کا ایم کیو ایم کیساتھ الحاق

پاک مسلم الائنس (دیوان) کے سربراہ بچو عبدالقادر دیوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا شانہ بشانہ ساتھ دوں گا۔

ایم کیوایم پاکستان اور پاکستان مسلم الائنس دیوان کے رہنماؤں کی پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس ہوئی۔

اس پریس کانفرنس میں سربراہ پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل یہی ہے کہ ہم ایک اور نیک ہوکر آگے بڑھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے، آئندہ الیکشن میں ہم ایم کیو ایم پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ کراچی میں ہم 35 لاکھ کی تعداد میں آباد ہیں، ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا مسئلہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کےشہری ہیں اور تمام شہریوں کی طرح ہمارا بھی حق ہے، ہمارے بچوں کا سرکاری نوکری میں کوئی کوٹہ نہیں ہے۔

بچو عبدالقادر دیوان نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے گزارش ہے کہ ہمارے مسائل حل کرنے میں بھی کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.