خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
کور کمانڈر پشاور، فوجی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید نائب صوبیدار حضرت گل کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تمر گرہ سے ہے، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔
شہید نائیک نذیر اللّٰہ کا آبائی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ہے، ان کے سوگواروں میں بھی بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔
Comments are closed.