پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ان دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔
جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.