سندھ ہائی کورٹ نے پاک فوج کے سپاہی کے قتل میں ملوث 2 مجرموں کی سزا کےخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
عدالت نے ملزم عمران اور کامران کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت میں مدعی لانس نائیک سجاد نے بتایا کہ 24 اگست 2016ء کو سپاہی امجد اور میں لکی اسٹار پر ڈیوٹی پر مامور تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ داؤد پوتہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ میں سوار مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی اور معاملے میں سپاہی امجد کی مداخلت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی امجد جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان کے خلاف فوج کے سپاہی کے قتل کا مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔
Comments are closed.