بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری، آئی ایس پی آر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی ہیلی کاپٹرز کی 200 پروازوں کے ذریعے امدادی سرگرمیاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 162 ٹن امداد سیلاب متاثرین میں تقسیم گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ آرمی کے 147 ریلیف کیمپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں سیلاب میں پھنسے1991 افراد کو نکالا گیا،جبکہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج، ادویات فراہم کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.