آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے پُرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کےلیے پرُعزم ہے۔
آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے، لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔
Comments are closed.