جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

پاک فوج انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا، 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی گئی۔

پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.