پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا، پاک فضائیہ کی مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سالمیت اور ترقی کے لیے دعائیں کرائی گئیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر، انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں تمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ پڑھا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی ریجینل ایئر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر بھی یومِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
Comments are closed.