قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیائے ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی جانب سے 752 راشن کے تھیلے تقسیم کی گئے جن میں 2860 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خورونوش اور اجناس شامل ہیں۔
مزید برآں پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔
Comments are closed.