پاک فضائیہ نے بیک وقت 2 بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت کی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے 2 بین الاقوامی مشقوں شاہین 10 اور برائٹ اسٹار میں بیک وقت شرکت کی ہے۔
ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی ہے۔
مشقوں میں پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملے نے شرکت کی، پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 10 شمال مغربی چین کے شہروں میں جاری ہے۔
شاہین 10 مشقوں کے دوران ایئر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف نے شرکاء سے خطاب کیا۔
ایئر مارشل عبدالمعید خان نے مشق میں شریک پاک فضائیہ کے دستے کے جذبے اور لگن کو سراہا۔
ایئر مارشل عبدالمعید خان نے اس موقع پر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز اور فضائی جنگ میں نئے ابھرتے محرکات پر گفتگو کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشترکہ فضائی مشقیں علاقائی استحکام و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
Comments are closed.