پاک فضائیہ نے پی اے ایف کے پہلے پاکستانی کمانڈر انچیف ایئر مارشل محمد اصغر خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایئر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921 کو پیدا ہوئے، ایئرمارشل اصغر خان نے دسمبر1940 میں رائل انڈین ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقسیم کے بعد آپ نے رائل پاک فضائیہ کا انتخاب کیا، اصغرخان 1947سے1949تک ایئر فورس اکیڈمی رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ تعینات رہے۔
1957میں اصغرخان 36 برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ان چیف بنے، ایئر مارشل اصغرخان کی خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو2017 میں انکےنام سے منسوب کر دیا گیا۔
Comments are closed.