منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

پاک فضائیہ کا دستہ ’اناطولین ایگل 2023‘ میں شرکت کیلیے کونیہ پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق ’اناطولین ایگل 2023‘ میں شرکت کے لیے کونیہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی دستہ ایف 16 طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اناطولین ایگل‘ کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مشق کا مقصد عسکری صلاحیتوں کو جانچنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.