بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں کھیلا جائے گا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہےکہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.