جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

پاک زمبابوے میچ کے آخری لمحات، کمنٹری باکس میں کیا ہو رہا تھا؟

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات کی کمنٹری باکس کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

سنسنی خیز مقابلے کے دوران پاکستان کے بازید خان اور زمبابوے کے پومی مبانگوا کمنٹری کر رہے تھے۔

میچ کی فیصلہ کن آخری گیند پر پومی مبانگوا کو کمنٹری کے دوران بیک وقت خوشی اور ٹینشن میں دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بازید خان اس دوران خاموش رہے اور ان کے چہرے اور باڈی لینگویج سے مایوسی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

پومی مبانگوا 1996ء سے 2002ء کے درمیان 15 ٹیسٹ اور 29 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حیران کن طور پر پومی مبانگوا نے 1996ء میں انٹرنیشنل ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو بھی پاکستان کے خلاف کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.