بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

پاک زمبابوے آخری 10 ٹی 20 مقابلے، کس کا پلڑا بھاری؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں بھارت سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کے بعد پاکستان ٹیم نےاگلے میچ میں زمبابوے کو قابو پانے کا پلان بنالیا ہے۔

زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

گروپ نمبر 2 کی صورتحال دیکھیں تو اس وقت بنگلادیش اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

گروپ میں ان کے بعد جنوبی افریقا تیسرے، زمبابوے چوتھے، پاکستان پانچویں اور نیدرلینڈز چھٹے نمبر پر ہے۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 کے آخری 10 مقابلوں میں پاکستان نے صرف 1 میچ ہارا ہے جبکہ اسے 9 میچز میں کامیابی ملی ہے۔

پاکستان نے ان میچز میں 4 مرتبہ ہدف کا کامیاب دفاع کیا اور 5 مرتبہ زمبابوے کے دیے گئے ٹارگٹ کو باآسانی حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس کو آخری 10 مقابلوں میں واحد شکست اپریل 2021ء میں ہرارے میں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.