پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عمل درآمد منصوبے پر دستخط ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عمل درآمد منصوبے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ترکمانستان کے وزیرِ مملکت اور ڈاکٹر مصدق ملک نے دستخط کیے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں توانائی کا بحران ایک بڑا چیلنج ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے پالیسیز پر کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 1995ء میں ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو قدرتی گیس کی ترسیل کا منصوبہ (تاپی) بنایا گیا تھا۔
دہشت گردی کی کم و بیش 2 دہائیوں پر مشتمل لہر کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی اور اس پر اصل کام 2015ء میں شروع ہو سکا تھا۔
Comments are closed.