پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میلبرن میں ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ نیا رنگ لائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پیس کا مقابلہ ہوگا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ انڈین پریمپئیر لیگ میں عمران ملک کو بولنگ کرتے ہوئےدیکھا ہے جس دن پانچ وکٹیں لیں اس دن بھی میچ دیکھا، وہ اسی طرح کا ہے جیسے حارث رؤف ہے، سسٹم ایسے بولرز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا، کسی بولر کو آپ سسٹم کے بغیر منتخب نہیں کر سکتے، اگر کریں گے تو آپ کو باتیں سننا پڑیں گی کہ کس پرفارمنس سے چنا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لیگز کا حسن ہی یہ ہے کہ ایسے بولرز جلد اپنی شناخت بناتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ لاہور قلندرز کی چھاپ دنیا بھر میں جا رہی ہے کہ اگر کسی بولر کی اسپیڈ ہے اور اس کے پاس تجربہ نہیں ہے تو اسے موقع دیں، کیوں اس کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیگز میں فرنچائزز خود فیصلہ کرتی ہیں اور وہ جس کو چاہیں کھلاتی ہیں اور اسی طرح عمران ملک کو آئی پی ایل میں کھلایا گیا ہے، عمران ملک ایک مکمل اٹیکنگ بولر ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھمرا کے ساتھ وہ پاکستان کے خلاف کھیلے گا
عاقب جاوید نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمران م۔لک کو نہیں کھلائیں گے تو وہ سب کو حیران کریں گے، آپ اسٹریلیا میں کھیل رہے ہوں اور آپ کے پاس دو 150 کلو میٹر پلس اسپیڈ والے بولرز ہوں تو اور کیا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو کیا ایڈوانٹیج ہے، وہ یہ کہ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور حارث رؤف ہیں، جو آؤٹ کلاس بولنگ کرتے ہیں، اس مرتبہ میلبرن میں پاکستان انڈیا کا میچ نیا ہی رنگ لائے گا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ میچ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، جسپریت بھمرا، عمران ملک نظر آئیں گے، بڑا جارحانہ میچ ہوگا، گزشتہ برس ورلڈ کپ میں پچ ایسی تھی لیکن پھر بھی شاہین آفریدی نے اٹیکنگ بولنگ کی، حارث رؤف نے متاثر کیا لیکن انڈیا اس طرح کی بولنگ نہیں کر پایا لیکن اب آسٹریلیا میں بہت مزہ آنے والا ہے۔
Comments are closed.