ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف بڑے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا میلبرن میں ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا جو 3 گھنٹے جاری رہے گا۔
نیٹس سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم نے ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے بھی کیے۔
پاکستان ٹیم کے اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان پیئر کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کر رہے ہیں، دونوں بیٹرز نے پہلے فاسٹ بولرز اور پھر اسپنرز کے سامنے پریکٹس کی۔
نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بولرز بھی بھرپور جوش دکھا رہے ہیں، حارث رؤف، شاہین شاہ اور نسیم شاہ کی بولنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میلبرن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات بھی مزید بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.