ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

پاک بھارت ٹاکرا: احمد آباد میں بارش کا کوئی امکان نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں دھوپ نکل چکی، آسمان صاف اور  درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

علاوہ ازیں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے صبح سے ہی شائقین احمد آباد اسٹیڈیم آنے لگے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کردی

بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے باہر رش بڑھ جائے گا اس لیے جلدی تیاری کر لی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک مداح نے کہا کہ رات سو نہیں سکا اگر سو جاتا تو صبح کیسے اٹھتا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.