ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، انہیں بنگلادیش کے خلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

اس میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم منیجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے ہاں کردی۔

پاکستان ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل آج واحد ٹریننگ سیشن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سُپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.