پاکستان کی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کو خصوصی پیغام دیا ہے۔
پلوشہ بشیر کا کہنا ہے کہ شائقینِ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے میچ کو جنگ میں تبدیل نہ کریں، یہ صرف کھیلوں کا ایک مقابلہ ہے۔
انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اُمید ہے کہ پاکستان بابر اعظم کی قیادت میں بھارت کو شکست دے گا۔‘
بیڈمنٹن اسٹار نے کہا کہ ’یہ صرف ایک کھیل ہے، کھیل ایک ذریعہ ہے جس سے لوگ قریب آتے ہیں اور امن و امان کو فروغ دیا جاتا ہے۔‘
پلوشہ بشیر نے کہا کہ ’براہِ کرم! اس کھیل کو جنگ نہ بنائیے گا اور نہ ہی کوئی لڑائیاں ہونی چاہئیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بہترین ٹیم جیتے گی اور انہیں یقین ہے کہ جیت انشاءاللّہ پاکستان ہی کی ہوگی۔‘
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔
کوہلی الیون کی بیٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی کامیابی کے لیے پُرامید ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.