سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان نے بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ پاک بھارت میچ کا پریشر نہ لیں، بڑے میچ میں کپتان کے پاس دو تین پلان ہونے چاہئیں۔
یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے سیریز کا ہونا اہم ہے، بدقسمتی سے ایشیا کپ کا انعقاد مسٸلہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوجائے تو کیا ہی بات ہے، پی سی بی کو بڑے ایونٹ سے پہلے پلاننگ کرنی چاہیے۔
کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ فٹنس تب آتی ہے جب آپ گراؤنڈ میں جاکر کرکٹ کھیلتے ہیں۔
پاک بھارت کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت سے بڑی ہے، دونوں بورڈز کو یہ سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بات کرکے مسئلہ حل کرنا چاہیے، میرا نام بھارت کے خلاف پرفارم کر کے بنا ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ہوگی تو بزنس اور کھلاڑی دونوں بڑھیں گے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے ٹاپ فور میں پہنچے گا، ہماری ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ فاسٹ بولنگ بہت اچھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں تین چار کھلاڑی ہیں جو پاکستاں کو جتواسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کے پاس فخر زمان اور بابر اعظم جیسے اچھے بیٹرز موجود ہیں۔
Comments are closed.