بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت میچ صحت کیلئے بالکل بھی اچھا نہیں تھا، یاسر عرفات

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کو مضرِ صحت قرار دے دیا۔ 

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی، بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے ہدف کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔ 

میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ناقص فیلڈنگ بھی دیکھنے میں آئی، جس پر سابق کرکٹر نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کی اننگز کے دوران 18ویں اوور میں روی بشنوئی کی تیسری گیند پر  ارشدیپ سنگھ نے محمد آصف کا ایک آسان کیچ ڈراپ کیا، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھا۔ 

اس سے قبل فخر زمان نے پہلی اننگز کے آخری اوور میں مس فیلڈ کی جس کے باعث بھارت کو چار رنز ملے جبکہ اگلی ہی گیند پر روی بشنوئی کا کیچ ڈراپ کیا اور وہ بھی چوکے میں تبدیل ہوگیا جس کی بدولت بھارتی ٹیم پاکستان کو 182 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اسی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے کہا کہ آج کا میچ دل کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں تھا، کیچز میچز جتواتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.