پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

پاک بھارت میچ سے متعلق امریکی قونصل جنرل لاہور نے کیا کہا؟

امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایشیا کپ کا پہلا میچ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

ویڈیو بیان میں کرسٹن کے ہاکنز نے کہا ہے کہ میں دعا گو ہوں کہ ٹیم پاکستان اگلا میچ بھی جیتے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہو گیا، پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.