منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں اور کوچ نے کیا کہا؟

پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ نے میچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میچ دنیا بھر میں رہنے والے بھارتیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خاص موقع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے، یہ میچ بڑی اچھی اسپرٹ میں کھیلا جاتا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ شائقین سے مکمل بھر چکا ہے جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔

راہول ڈریوڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہت مختصر وقت ہوتا ہے، آپ ماضی کے بارے میں نہیں سوچ سکتے کہ کیا ہوا تھا۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کے میچز کے لیے پُرجوش ہوتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان جسمانی اور ذہنی طور پر بڑا سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا جب بھی میچ ہوتا ہے تو مزہ آتا ہے، گراؤنڈ میں بلیو اور گرین کا سمندر ہوتا ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ سپورٹ ملتی ہے، لگتا ہی نہیں گھر سے باہر کھیل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.